اشاعتیں

ڈائری لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ایک صبح دس بجے

صبح کے دس بج رہے ہیں۔ آج مجھے یونیورسٹی نہیں جانا اور میرا بڑا دل کر رہا ہے کہ کچھ لکھوں۔ ویسے تو میں نے آج تک کچھ کم نہیں لکھا۔ کئی دفتر سیاہ کیے ہیں شاعری اور زبان دانی کے شوق میں۔ لیکن پھر بھی دل نہیں بھرا۔ جی چاہتا ہے مزید کھل کر لکھوں۔ بغیر ردیف اور قافیے کی پابندی کے۔ بغیر بحروں کی قید کے۔ آزادانہ! بےباکانہ! لیکن لکھوں کس بارے؟ میں کس بارے میں جانتا ہوں؟ شاعری؟ زبان و ادب؟ فلسفہ؟ زندگی؟ موت؟ نہیں! ضروری تو نہیں اُسی بارے میں لکھوں جسے میں جانتا ہوں۔ کیوں نہ اُس بارے میں لکھوں جسے میں نہیں جانتا۔ ایسا کیا ہے جسے میں نہیں جانتا؟ میں اپنے آپ کو نہیں جانتا! چلو، پھر اپنے بارے میں ہی لکھتا ہوں۔ لیکن اپنے بارے میں کس بارے لکھوں؟ میری سوچ، میری عادتیں، میرے خیالات، میرا گھربار۔۔۔ نہیں! اِتنا میرا میرا میں نہیں کرنا چاہتا۔ مجھے میرے میں دل چسپی نہیں، نہ تیرے میں ہے۔ میرے تیرے کے پار کہیں جانے کا دل کرتا ہے۔ جہاں نہ میں، نہ تو! نہ آج، نہ کل! نہ رات، نہ دن! نہ دھوپ، نہ چھاؤں! ایسی جگہ کون سی ہے؟ کون جا...