عمر کی مسافت کا اختتام تو ہو گا
عمر کی مسافت کا اختتام تو ہو گا |
صبح شام تو ہو گی دن تمام تو ہو گا |
میں اگر جہاں میں ہوں تم اگر جہاں میں ہو |
کوئی وجہ تو ہو گی کوئی کام تو ہو گا |
تم جو دل کی مانو گے اپنی پیاس جانو گے |
رہ بری کا پھر حق سے اہتمام تو ہو گا |
گر طلب بھی صادق ہے اور عمل موافق ہے |
غیب سے اعانت کا انتظام تو ہو گا |