تیری نیت بھی ہے کیا میرا ارادہ بھی ہے کیا
تیری نیت بھی ہے کیا میرا اِرادہ بھی ہے کیا |
اپنی قسمت میں تغافل سے زیادہ بھی ہے کیا |
کوئی رہ داں ہو خضر سا تو میں اُس سے پوچھوں |
وہ جو منزل پہ ملے گا سرِ جادہ بھی ہے کیا؟ |
سب کے ہاتھوں میں گدائی کا ہی کاسہ ہے منیبؔ |
دست بستہ بھی ہے کیا دست کشادہ بھی ہے کیا |