ایک دن اور جی لیا ہم نے

کھا لیا ہم نے پی لیا ہم نے
ایک دن اور جی لیا ہم نے
چوٹ اِک اور لگ گئی دل کو
زخم اِک اور سی لیا ہم نے
کل بھی کر کے جسے تھے پچھتائے
آج پھر کر وہی لیا ہم نے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مست چاند

اِک بار ترے دیکھنے کی چاہ تھی ہم کو

ایک صبح دس بجے