اپنے بس کی بات نہیں ہے
| پڑھنا پڑھانا اپنے بس کی بات نہیں ہے |
| لکھنا لکھانا اپنے بس کی بات نہیں ہے |
| چپ رہ جانا کچھ نہیں کہنا بس میں ہے |
| شور مچانا اپنے بس کی بات نہیں ہے |
| تک بندی ہم کر لیتے ہیں تھوڑی سی |
| شعر بنانا اپنے بس کی بات نہیں ہے |
| سادہ سے اِک آدمی ہیں ہم ایم اے پاس |
| زیادہ کمانا اپنے بس کی بات نہیں ہے |
| ساتھی تیرے ساتھ سے ہم پہ ظاہر ہے |
| ساتھ نبھانا اپنے بس کی بات نہیں ہے |
| سادہ سی اِک زندگی کو اُلجھا لیا ہے |
| سہج بنانا اپنے بس کی بات نہیں ہے |
| دوسروں کے میں کام تو کرتا ہوں لیکن |
| کام کرانا اپنے بس کی بات نہیں ہے |
| پیڑوں کے پھل کھانے کی حسرت تو ہے |
| پیڑ ہلانا اپنے بس کی بات نہیں ہے |
| آج سے میں بس شعر لکھوں گا کاغذ پر |
| ویڈیو بنانا اپنے بس کی بات نہیں ہے |
| شاعری کر کے ذہن بہت تھک جاتا ہے |
| ہل یہ چلانا اپنے بس کی بات نہیں ہے |