حال جو دل کا سمجھ آئے کہا کرتے ہیں
حال جو دل کا سمجھ آئے کہا کرتے ہیں |
بس اِسی حال میں خوش حال رہا کرتے ہیں |
خواب ساحل کے کبھی آنکھ میں تیرے ہی نہیں |
بس جہاں موج بہاتی ہے‘ بہا کرتے ہیں |
دل شگافی نے عجب رنگ دکھایا ہے الفؔ |
چوٹ اوروں کو لگے‘ ہم ہی سہا کرتے ہیں |