نیکی و بدی ایک ہی سکے کے ہیں دو رخ
نیکی و بدی ایک ہی سکے کے ہیں دو رخ |
رابن۱ کی طرح ٹھگ کوئی ٹھگنا بھی تو چاہے |
سورج کی طرح سب کو چمکنے کی ہے خواہش |
سورج کی طرح کوئی سلگنا بھی تو چاہے |
کتنا نہیں چاہا کہ لگائیں کہیں دل کو |
یہ جان کا لاگو کہیں لگنا بھی تو چاہے |
۱ رابن ہڈ Robin Hood