ہو سکتا ہے
ہو سکتا ہے تم روز کو بھی رات سمجھ لو |
ہو سکتا ہے تم رات کو بھی رات نہ جانو |
ہو سکتا ہے تم بات کے الفاظ پکڑ لو |
الفاظ کے پردے میں کہی بات نہ جانو |
ہو سکتا ہے تم گردشِ حالات کو دیکھو |
ہو سکتا ہے تم باعثِ حالات نہ جانو |
ہو سکتا ہے تم حاملِ تورات ہو لیکن |
ہو سکتا ہے تم معنیِ تورات نہ جانو |
ہو سکتا ہے تم ذاتِ خدا پر کرو بحثیں |
ہو سکتا ہے تم آدمی کی ذات نہ جانو |