اشاعتیں

اب ہم کو بازارِ جہاں سے گم جانو

اب ہم کو بازارِ جہاں سے گم جانو کیا لینا ہے‘ کیا دینا ہے‘ تم جانو

حال جو دل کا سمجھ آئے

حال جو دل کا سمجھ آئے کہا کرتے ہیں بس اِسی حال میں خوش حال رہا کرتے ہیں خواب ساحل کے کبھی آنکھ میں تیرے ہی نہیں بس جہاں موج بہاتی ہے، بہا کرتے ہیں دل شگافی نے عجب رنگ دکھایا ہے منیبؔ چوٹ اوروں کو لگے، ہم ہی سہا کرتے ہیں

عدم سمونے میں لگ گیا ہے

عدم سمونے میں لگ گیا ہے وجود کھونے میں لگ گیا ہے جو ہے، نہ ہونے سا لگ رہا ہے نہ ہے جو، ہونے میں لگ گیا ہے وہ ناخدا ہوں جو اپنی کشتی کو خود ڈبونے میں لگ گیا ہے ابھی وہ ’میں‘ تک نہیں گیا تھا جو ’ہم‘ کو ڈھونے میں لگ گیا ہے منیبؔ مرکز پہ لوٹتے ہی یہ کون کونے میں لگ گیا ہے

شعلے ہی بتیوں میں مقدر تھے موم کے

شعلے ہی بتیوں میں مقدر تھے موم کے شب بوند بوند ٹپکے جو گوہر تھے موم کے جب تک نگاہ سامنے رکھی، تھے آفتاب دیکھا جو ایک بار پلٹ کر، تھے موم کے آتش سے کھیلنے کا تھا شوقین بادشاہ حال آن کہ سلطنت میں سبھی گھر تھے موم کے سورج تھا سر پہ، دل میں بلندی کی تھی ہوس ہوش آیا گرتے وقت مرے پر تھے موم کے اپنی ہی آرزو کی تپش سے پگھل گئے ہم لوگ بھی الفؔ کوئی پیکر تھے موم کے

جس پہ آغاز کی تہمت ہے

جس پہ آغاز کی تہمت ہے، وہ انجام ہی ہے صبح بھی صبح کے جیسی ہے مگر شام ہی ہے کام یابی نے سدا مجھ کو کیا ہے بے چین گرچہ ناکام ہوں لیکن مجھے آرام ہی ہے مجھ کو لگتا ہے کوئی چیز نہیں ہے موجود جس کو موجود سمجھتے ہیں فقط نام ہی ہے کشف سے کم نہیں میں جانتا اپنی باتیں کوئی پوچھے تو میں کہتا ہوں کہ اِلہام ہی ہے چوک جائیں نہ مجھے دیکھ کے کیوں لوگ منیبؔ میرا حلیہ بھی تو کچھ خاص نہیں، عام ہی ہے

عمر کی مسافت کا اختتام تو ہو گا

عمر کی مسافت کا اختتام تو ہو گا صبح شام تو ہو گی دن تمام تو ہو گا میں اگر جہاں میں ہوں تم اگر جہاں میں ہو کوئی وجہ تو ہو گی کوئی کام تو ہو گا تم جو دل کی مانو گے اپنی پیاس جانو گے رہ بری کا پھر حق سے اہتمام تو ہو گا گر طلب بھی صادق ہے اور عمل موافق ہے غیب سے اعانت کا انتظام تو ہو گا

شاید میں کچھ کر سکتا تھا

شاید میں کچھ کر سکتا تھا زخمِ تمنا بھر سکتا تھا خوف سے تھر تھر کانپنے والے! خوف بھی تجھ سے ڈر سکتا تھا اُس راہی نے منزل ماری جو رستے میں مر سکتا تھا اُس کی آنکھیں بول رہی تھیں جس کے ہونٹوں پر سکتا تھا در در دیتا ہوں آوازیں ورنہ چپ بھی گزر سکتا تھا