شاعری کرنا ہمارا شوق ہے
| شاعری کرنا ہمارا شوق ہے |
| شوق یہ اپنے گلے کا طوق ہے |
| صحبتیں ویسی ہی کرتا ہے پسند |
| جس کا جتنا ظرف جیسا ذوق ہے |
| جو نہ کچھ کہنے پہ بھی دیتا ہو داد |
| کیا کسی کا اِس طرح کا ذوق ہے؟ |
| ہستی اپنی بھی سمجھ آ جائے گی |
| پر ابھی اِدراک سے مافوق ہے |
| حق اکیلا‘ ایک‘ تنہا‘ لاشریک |
| اور باطل فوج‘ پلٹن‘ جوق ہے |
| میم الف کے شعر کرتے ہیں پسند |
| بھائی بہنیں جن کا اچھا ذوق ہے |