میں تو کروں گا ویسا ہی
میں تو کروں گا ویسا ہی |
جیسا اچھا لگتا ہے |
رہنے دو کمرہ خالی |
ایسا اچھا لگتا ہے |
بیتا وقت برا بھی ہو |
کیسا اچھا لگتا ہے |
اب تو فقیروں کو صاحب |
پیسا اچھا لگتا ہے |
مے کش کو انگور بھی کچھ |
مے سا اچھا لگتا ہے |
جیسا بھی ہو حال منیبؔ |
ویسا اچھا لگتا ہے |