گرتے پڑتے ہیں چلتے جاتے ہیں
گرتے پڑتے ہیں‘ چلتے جاتے ہیں |
تن بدن سے نکلتے جاتے ہیں |
جلتے جاتے ہیں بتیاں بن کر |
موم بن کر پگھلتے جاتے ہیں |
سنگ بن کر ندی میں ٹھہرے تھے |
موج بن کر اچھلتے جاتے ہیں |
چڑھتے جاتے ہیں زندگی کا پہاڑ |
ساتھ کے ساتھ ڈھلتے جاتے ہیں |
پانی دیتے ہیں پھول گل کے لیے |
ساتھ کانٹے بھی پلتے جاتے ہیں |
خاک کو منھ بھی کیا دکھائیں گے |
خاک ہی منھ پہ ملتے جاتے ہیں |