ایک دن سب ہوں گے جاگے
| ایک دن سب ہوں گے جاگے‘ دیکھیے |
| لیک کتنی دیر لاگے؟ دیکھیے! |
| فرق کرنا ہو اگر رنگوں کے بیچ |
| آنکھ سے درزی کی دھاگے دیکھیے |
| مغربی کھنچنے لگے مشرق کی اور |
| مشرقی‘ مغرب کو بھاگے‘ دیکھیے |
| اب جو کرنا تھا وہ کر چوکے ہیں آپ |
| پیچھے مت دیکھیں‘ بس آگے دیکھیے |
| بلبلوں کا نام ہی سنیے الفؔ |
| اُڑتے چاروں اور کاگے دیکھیے |