سب ریلیٹو (relative) ہے
| اب مجھے کچھ بھی نہیں ہونا ہے |
| بلکہ جو ہے‘ اُسے بھی کھونا ہے |
| مجھ سے باتیں نہ کرو دکھ سکھ کی |
| مجھ کو ہنسنا ہے‘ نہ ہی رونا ہے |
| جو سناروں کے لیے مٹی ہے |
| وہ کسانوں کے لیے سونا ہے |
| جو کسی ایک طرف مرکز ہے |
| وہ کسی اور طرف کونا ہے |
| جو گلہری کے لیے لمبا ہے |
| وہ پہاڑوں کے لیے بونا ہے |
| جو سکندر کے لیے پانا ہے |
| وہ دیوژن کے لیے کھونا ہے |