نہ دل ہوتا تو دیوانا نہ ہوتا

نہ دل ہوتا تو دیوانا نہ ہوتا
گل و بلبل کا افسانا نہ ہوتا
سبھی اپنوں سے بے گانے تو ہوتے
کوئی اپنے سے بے گانا نہ ہوتا
اگر رومیؒ کو تبریزیؒ نہ ملتا
تو وہ ملّا سے مولانا نہ ہوتا
حقیقت کیا تھی؟ اِس کو جان لیتے
اگر پہلے سے کچھ مانا نہ ہوتا
گل و گلزار ہوتا کس طرح میؔم
فنا گر خاک میں دانا نہ ہوتا

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اپنے بس کی بات نہیں ہے

اِک بار ترے دیکھنے کی چاہ تھی ہم کو

ہوں میں کل سنسار سے اوبا ہوا